شام میں موجود ایک داعشی خاتون نے یرغمال بنائی گئی ایک کم سن مصری بچی کے اقارب سے بچی کی رہائی کے بدلے بھاری رقم کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شام کے علاقے الحسہ میں الھول پناہ گزین کیمپ میں ایک داعشی جنگجو کی بیوی نے یرغمال بنائی گئی مصری بچی کے اقارب سے بھاری رقم کا مطالبہ کیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کو اس خاتون کی ایک صوتی ریکارڈنگ ملی ہے جس میں اسے بچی کے عمر رسیدہ داد سے بچی کے بدلے رقم کا مطالبہ کیا ہے۔