.

کرونا پھیلاو کے باعث اسرائیل نے ایک ہفتے کے لیے بین الاقوامی فضائی سروس بند کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی حکومت نے ملک میں کرونا وبا کے تیزی کے ساتھ جاری پھیلائو کی روک تھام کی خاطر ایک ہفتے کے لیے بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کردیا ہے۔ اسرائیلی حکومت کی طرف سے کرونا کے پھیلائو کی روک تھام کے سلسلے میں کیے جانے والے دیگر اقدامات میں ویکسین کی فراہمی اور فضائی سروس کی ایک ہفتے کے لیے معطلی شامل ہے۔ اسرائیلی حکومت کم عمر افراد کو ویکسین لگانے کی مہم شروع کر رہی ہے۔

عبرانی ریاست کی طرف سے 90 لاکھ کی آبادی میں 25 لاکھ آبادی کو ویکسین فراہم کیے جانے کے باوجود حالیہ ایام میں کرونا کی وبا میں غیرمعمولی تیزی دیکھی گئی ہے۔ جنوری میں سامنے آنے والے کرونا کیسز کی ایک بڑی وجہ صہیونی ریاست میں سماجی دوری پرعمل درآمد نہ کرنا ہے۔

کل ہفتے کے روز اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایک ہفتے کے لیے غیرضروری کاروباری سرگرمیاں بند کرنے اور ایک ہفتے کے لیے بین الاقوامی فضائی سروس بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔