.

سیروم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا سعودی عرب کو کرونا ویکسین فراہم کرے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بھارت میں سیرم انسٹی ٹیوٹ کے چیف ایگزیکٹو کے مطابق ان کا ادارہ برطانوی دوا ساز کمپنی AstraZeneca کی جانب سے سعودی عرب کو آئندہ ایک ہفتے کے دوران کرونا وائرس کی 30 لاکھ خوراک فراہم کرے گا۔ ویکسین کی ایک خوراک کی قیمت 5.25 ڈالر ہو گی۔ یہ بات پیر کے روز ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتائی گئی۔

دنیا میں ویکسین تیار کرنے والے سب سے بڑے ادارے 'سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا' نے ایسٹرازینکا کمپنی، گیٹس فاؤنڈیشن اور گیوی ویکسین الائنس کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے۔ اس کے تحت غریب ممالک کو کرونا ویکسین کی ایک ارب خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔

بھارتی ادارے کے چیف ایگزیکٹو کے مطابق سعودی عرب کے لیے ویکسین کی خوراکیں سات سے دس روز کے اندر روانہ کر دی جائیں گی۔