.

مصر: اسکول میں بدکاری کا اڈہ چلانے کے الزام میں 7 افراد عدالت میں پیش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں ایک سیکنڈری اسکول کے اندر بدکاری کا اڈہ چلانے کے الزام میں 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس واقعے نے عوام کے اندر شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔

استغاثہ نے واقعے کی وسیع تحقیقات کرنے کے بعد ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملزمان میں چار مرد اور تین خواتین شامل ہیں۔ ان افراد کو اسکول کے اندر "غیر اخلاقی حرکات" کے ارتکاب کے دوران پکڑا گیا تھا۔

حکام کے چھاپا مارے جانے پر اسکول کے اندر موجود ان افراد نے بدکاری اور قبیح افعال کا اقرار کیا۔ تمام ملزمان نے تسلیم کیا کہ انہوں نے اسکول کی حدود استعمال کرنے کے واسطے اسکول کے چوکیدار کو مالی رقم دی تھی۔