.

یمنی فوج نے ایرانی ساختہ آبی بارودی سرنگ تلف کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی مسلح افواج نے بحر احمر میں نصب کردہ ایرانی ساختہ ایک خطرناک بارودی سرنگ تلف کرنے کا دعویٰ‌ کیا ہے۔

یمن کے مغربی ساحل پر تعینات یمنی فوج کےبم ڈسپوزل اسکواڈ نے ایک بیان میں بتایا کہ بم ڈسپوزل عملے نے سوموار کے روز بحر احمر میں حوثی دہشت گردوں کی طرف سے بچھائی گئی ایک بارودی سرنگ کا پتا چلانے کے بعد اسے بہ حفاظت ناکارہ بنا دیا۔

یمنی فوج کے ایک باوثوق ذریعے کا کہنا ہےکہ جوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے ایرانی ساختہ'صدف' آبی بارودی سرنگ کا پتا چلایا جس کے بعد اسے بہ حفاظت ناکارہ بنا دیا گیا۔ یہ بارودی سرنگ الدریھمی ڈاریکٹوریٹ میں طائف کے مقام پر سمندری پانی میں مچھلی پکڑنے کے ایک جال میں نصب کی گئی تھی۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ ایرانی ساختہ بارودی سرنگیں بحر احمر میں ماہی گیری کرنے اور سمندری علاقے میں دوسری خدمات انجام دینے والے عملے کے لیے ایک بڑاخطرہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی علاقے میں حوثی باغیوں کی طرف سے دہشت گردی کی یہ دوسری کوشش ہے۔ دو ہفتے پیشتر بھی اسی علاقے میں حوثیوں کی بچھائی گئی ایک بارودی سرنگ کا انکشاف کیا گیا تھاجبکہ گذشتہ چند ماہ کے دوران اس طرح کی 23 بارودی سرنگین قبضے میں لینے کے ناکارہ بنائی گئی ہیں۔