.

الحرمین الشریفین کے امور کے نگرانِ اعلی کی مطاف کی سینی ٹائزیشن کے عمل میں شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

الحرمین الشریفین کے امور کے نگرانِ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزيز السديس نے مسجد حرام اور مطاف کے صحن کو جراثیم سے پاک کرنے کے عمل میں شرکت کی۔ انہوں نے یہ عمل سینی ٹائزیشن کے لیے استعمال کی جانے والی ایک خصوصی مشین کے ذریعے انجام دیا۔ اس موقع پر شیخ کے ساتھ حرمین کے امور کی انتظامیہ کے متعدد عہدے داران بھی موجود تھے۔

شیخ السدیس نے حرم کی صفائی کے کارکنان کے سامنے بیت اللہ کی تطہیر کی فضیلت بیان کرتے ہوئے ارشاد باری تعالی (وَطَهِّرْ بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ وَالْقَائِمِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ.) کا حوالہ دیا۔ انہوں نے باور کرایا کہ احتیاطی اقدامات اور حفاظتی کارروائیاں ان اعمال میں سے ہیں جن سے اللہ تعالی کا قُرب حاصل ہوتا ہے۔ بالعموم حرم شریف اور بالخصوص بیت اللہ اور مطاف کی تطہیر میں شرکت ایک عظیم شرف ہے۔ ان امور کا مقصد اللہ رب العزت کے حکم سے بیت اللہ کے زائرین سے ضرر اور بلا کو دور کرنا ہے۔

الحرمین کے امور کے نگرانِ اعلی کے مطابق ان تمام تر کوششوں کی نگرانی مملکت کی مخلص قیادت کر رہی ہے۔ اللہ تعالی اس مبارک کاوش کے لیے مملکت کی قیادت کو بہتر جزا عطا فرمائے۔