.

دبئی میں دانتوں کے غیر ضروری آپریشن ملتوی، ڈینٹل کلینکس کی تعداد میں کمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اماراتی حکام نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر دبئی میں دانتوں کے غیر ضروری آپریشن ملتوی کرتے ہوئے دبئی میں ڈینٹل کلینکس کی تعداد کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ صحت دبئی کے مطابق ’’دانتوں کا انتہائی ضروری علاج سخت حفاطتی انتظامات کے تحت کیا جائے گا۔ طبی عملہ خصوصی ماسک، فیس شیلڈز، دستانے اور پورا جسم ڈھانپنے والے میڈیکل گاؤنز پہن کر علاج معالجہ کرے گا۔‘‘

ڈی ایچ اے کے بیان میں مزید بتایا گیا کہ "ڈینٹل کلینک میں مریضوں کے درمیان جسمانی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا اور ہر مریض کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اسٹیریلائز کیا جائے گا۔‘‘

جنوری سے دبئی میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ چھ جنوری کو ایک دن میں سب سے زیادہ [۲۰۰۰] کرونا کیسز رپورٹ ہوئے اور بارہ جنوری کو یہ تعداد بڑھ تک ۳۰۰۰ تک ہو گئی تھی۔ منگل کے روز کرونا کے روزانہ کیسز کی تعداد ریکارڈ 3601 کیسز تک پہنچ گئی تھی۔

اماراتی حکومت نے ملک کی پچاس فی صد آبادی کو کرونا وائرس کی ویکسین سال 2021 کی پہلی سہ ماہی میں فراہم کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ اب تک دبئی ایمرٹ میں 26 لاکھ افراد کو ویکسین کی خوراک دی جا چکی ہے۔