.

کرونا وائرس سے بچائو کے لئے بحرین میں "انڈور ڈائننگ" پر پابندی

وزارت صحت کے حکم کے مطابق سرکاری و نجی سکول تین ہفتے تک آن لائن تعلیم دیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بحرین کی وزارت صحت کےایک بیان کے مطابق خلیجی ریاست میں کرونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لئے ریستورانوں اور کیفیز میں 'انڈور ڈائننگ' پر پابندی لگادی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اگلے تین ہفتوں کے لئے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعلیمی سلسلےکوآن لائن جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

بحرینی وزارت صحت نے ہلاکت خیز وائرس کی ایک نئی قسم کو دریافت کیا ہے۔ تاہم اس وائرس کی شناخت میڈیا کے سامنے ظاہر نہیں کی گئی۔