سعودی عرب کے مشرقی علاقے الاحسا سےتعلق رکھنے والی ایک معلمہ نے طویل اور منفرد دستاری ہنر پرتحقیق کے بعد اس فن کو ایک نئی جہت سے روشناس کیا ہے۔ سعودی معلمہ اپنے پیشے کے ساتھ ساتھ کچھ منفرد کرنا چاہتی تھی تاکہ وہ آرٹ کو عالمی سطح پر ایک نئی جدت میں ڈھال سکے۔ وہ ایک ایسا فن ایجاد کرنا چاہتی تھی جس میں تھری ڈی ٹیکنالوجی کے استعمال سے کاغذ کی پٹیوں پر فن پارے تیار کیے جاسکیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے سعودی معلمہ 'زینب السلطان' نے کہا کہ یہ آرٹ اس وقت سے موجود تھا جب کاغذ ایجاد بھی نہیں ہوا تھا۔ یہ آرٹ دنیا کے کئی خطوں اور ملکوں کی خواتین میں مقبول تھا۔ اس نے بتایا کہ میں نے اس آرٹ کو الاحسا کی خواتین میں زندہ کیا۔ اسی فن میں حصہ لینے کی بدولت مجھے الاحسا اور دوسرے علاقوں میں ہونے والی نمائشوں میں حصہ لینے کا موقع ملا۔ گذشتہ ایک سال کے دوران کرونا نے گھروں میں قیام کے دوران فراغت کا اچھا خاصا موقع فراہم کیا اور میںنے اس موقعے سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔
میں اپنا زیادہ سے زیادہ وقت اس فن کو مزید بہتر بنانے پر صرف کرتی۔ اس کام میں میرے خاندان نے بھی میری بھرپور مدد کی۔ اہل خانہ کی مدد سے میں کرونا کے ایام میں کاغذ پر تھری ڈی پرینٹنگ کی 300 پینٹنگ کی تیار کرلیں۔
زینب سلطان نے بتایا کہ اس کے فن کی شہرت سعودی عرب کی سرحدوں سے باہر پہنچی اور خطے کے دوسرے ممالک میں بھی آرٹ کے مداحوں نے اس فن کو پسند کیا۔ مجھے ایک پینٹنگ بنانے میں بعض اوقات کئی ہفتے لگ جاتے مگران پرمحنت کا رنگ صاف دکھائی دیتا۔
-
’’خطے کے امن کے حوالے سے سوڈان اور سعودی عرب کا ایک ویژن ہے‘‘
ایتھوپیا کے ساتھ سرحدی علاقے میں جنگ خطرناک ہو سکتی ہے: خود مختار کونسل بين الاقوامى -
سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر فوجی وردی اور میڈلز فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی
سعودی عرب کے صوبے ریاض میں سیکورٹی کمیٹی نے خلافِ ضابطہ سرگرمیوں پر کپڑوں کی سلائی کی 4 دکانوں کو سِیل کر دیا ہے۔ اس دوران مختلف نوعیت کے 600 عسکری ... بين الاقوامى -
سعودی عرب اور سوڈان کے وزرائے خارجہ میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سوڈان کے وزیر خارجہ اور سوڈان کی خود مختار کونسل کے رکن محمد الفکی سلیمان نے سعودی عرب کے دورے کے دوران اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان بن ... بين الاقوامى