حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے'حرمین جنرل پریذیڈینسی' کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ مسجد حرام اور مطاف کے 150 مربع میٹرصحن میں نصب سنگ مرمر کی ٹائلیں ناکارہ ہونے کی وجہ سے تبدیل کردی گئی ہیں۔
مسجد حرام میں جنرل ایکسٹریشن برائے آپریشن اینڈ مینٹیننس کے ڈائریکٹر محسن سلمی نے بتایا کہ ادارے کی انتظامیہ نے صحن مطاف میں موجود سنگ مرمر کے ٹائلوں کا باریکی سے جائزہ لیا اور صحن مطاف اور مسجد حرام کے صحن میں موجود خراب ہونے والی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی جگہ نئی ٹائلیں لگا دی گئی ہیں تاکہ مسجد اور صحن مطاف میں زائرین اور معتمرین کو فرش پر ٹھنڈک پہنچائی جاسکے۔
محسن سلمی نے مزید کہا کہ 40 تکنیکی ماہرین اور انجینیرزکی موجودگی میں روزانہ کی بنیاد پر صحن مطاف کے سنگ مرمر کا معیار چیک کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحن مطاف میں لگائے سنگ مرمر کی اضافی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں روشی اور حرارت کو جذب کرنے کی صلاحیت ہے۔ اس طرح کا مہنگا سنگ مرمر صرف مسجد حرام کے لیے بیرون ملک سے منگوایا گیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں محسن سلمی نے کہا کہ مسجد حرام اور صحن مطاف کو صاف اور ٹھنڈہ رکھنے کے لیے جدید ترین آلات اور خصوصیات کےحامل پتھر استعمال کیے جاتے ہیں۔ مسجد حرام میں زائرین، نمازیوں اور معتمرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
-
مسجد حرام کے کتب خانے میں لوازمات کی سینی ٹائزیشن پر خصوصی توجہ
مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے حرمین شریفین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے بھرپور حفاظتی تدابیر اور احتیاطی ... ایڈیٹر کی پسند -
مسجد حرام کے صحنوں میں شجر کاری کی تجویز زیر غور ہے: شیخ عبدالرحمن السدیس
الحرمین الشریفین کے امور کے نگرانِ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السديس نے تصدیق کی ہے کہ مسجد حرام کے صحنوں میں شجر کاری کی تجویز زیر غور ہے۔ یہ تجویز سعودی ... مشرق وسطی -
شیخ عبدالرحمن السدیس کا مسجد حرام کی سیکورٹی قیادت کو خراجِ تحسین
مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ کے امور کے نگرانِ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے حج اور اور عمرہ سیکورٹی کی اسپیشل فورسز کے کمانڈر میجر جنرل محمد بن وصل ... مشرق وسطی