.

آرمی چیف کی امیر قطر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 2 روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، انہوں نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کی، اس موقع پر پاک قطر دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر میں احمد بن محمد ملٹری کالج میں پاسنگ آوٹ پریڈ دیکھی۔ انہوں نے جنگی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کیڈٹس کو دی جانے والی تربیت کے معیار کو سراہا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطری نائب وزیراعظم و وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (پائلٹ) غنیم بن شاہین سے بھی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔