.

بحراحمر ڈویلپمنٹ کمپنی نے 'LEED ' سرٹیفکیٹ کے حصول کا پہلا مرحلہ طے کرلیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دنیا بھر میں قابل تجدید تجارتی منصوبوں پر کام کرنے والی 'بحرہ احمر ڈویلپمنٹ کمپنی' نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے بحر احمر کی منصوبہ بندی اور ڈیزائن پر مبنی شہروں کے لیے 'ایل ای ای ڈی پلاٹینم اربن ڈیزائن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے پہلے مرحلے کے معیار کو مکمل کرلیا ہے۔ یہ سرٹیفکیٹ بحر احمر کی منصوبہ بندی اور ڈیزائن کی بنیاد پر امریکن گرین بلڈنگ کونسل کی طرف سے دیا گیا ہے۔

بحر احمر ڈویلپمنٹ کمپنی کے 'سی ای او' جان پاگانو نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ بحر احمر ڈویلپمنٹ فرم عالمی معیار کے جدید ترین تعمیراتی اسٹرکچر، پرتعیش تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل کے نتیجے میں آج ہم 'لیڈ' سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ہمیں آج توانائی ، ڈیزائن اور ماحولیات (ایل ای ای ڈی) کی منظوری کے لیڈرشپ کا پہلا مرحلہ عبور کرنے پر فخر ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرٹیفیکیشن پائیدار سیاحت کے تصور سے وابستہ موجودہ توقعات اور ہماری ترقی کی کوششوں کا عکاس ہے۔

پاگان نے کہا کہ سنہ 2021 کی دوسری سہ ماہی میں پورے منصوبے کے لہے حتمی سند دی جائے گی۔ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی پروجیکٹ سائٹ کے اندر متعدد بڑی عمارتوں میں امریکی گرین بلڈنگ کونسل سے منظوری حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس میں 15 ہوٹل، بین الاقوامی ہوائی اڈے کی عمارات اور عملے کی رہائشی عمارتیں شامل ہیں۔

پاگانو نے مزید کہا کہ ہم امریکی گرین بلڈنگ کونسل کے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں۔ ہم اپنی عالمی سیاحت کی منزل کو ترقی دے رہے ہیں تاکہ اپنے قدرتی ماحول کے تحفظ ، کے ساتھ تجارت اور سیاحت کو بھی فروغ دے سکیں۔

امریکن گرین بلڈنگ کونسل کے صدر اور مہیش رامانوجام نے کہا کہ بحر احمر پروجیکٹ جیسے شہروں اور سوسائٹیوں کی موجودگی سب کے زیادہ پائیدار مستقبل کو یقینی بنانے کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بحر احمر ڈویلپمنٹ کمپنی کا 'لیڈ' سرٹیفیکیشن حاصل کرنا کاربن کے اخراج کو کم کرنے سے انسان دوست اور صحت مند ماحول کے مطابق تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

'لیڈ اربن سرٹیفیکیشن'؛ شہری استحکام کا اندازہ لگانے کے لیے ایک معروف بین الاقوامی نظام ہے اور شہروں اور تعمیراتی سوسائٹیوں کی موجودہ کارکردگی کی تصدیق کے لیے تھرڈ پارٹی سرٹیفیکیشن پروگرام جاری کرتا ہے۔ یہ سرٹی فکیٹ امریکن گرین بلڈنگ کونسل کی جانب سے مختلف ممالک میں ماحول دوست تعمیراتی منصوبوں،شہروں کے قیام اور آبادیوں میں سہولیات کے لیے دیا جاتا ہے۔