سعودی عرب کی سب سے بڑی اور ڈوپلپمنٹ کمپنی' بحرالاحمر ڈویلپمنپٹ' نے پوری دنیا کے عظیم الشان جدید سیاحتی پروگرام میں سے ایک کا آغاز کیا ہے۔ اس حوالے سے کمپنی کی میزبانی میں پروجیکٹ کے دیگر شرکا ، ماہرین، کنٹریکٹر اور ٹریننگ اور پوائنٹمنٹ سے متعلق حکومتی عہدیداروں پر مشتمل پہلا اجلاس منعقدہ ہوا۔ اجلاس میں نوجوان مردو خواتین کو بحرالاحمر پروجیکٹ کے حوالے سے تربیت فراہم کرنے اور ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافے پر غور کیا گیا۔
گذشتہ روز ریڈ سی پروجیکٹ زون میں کمپنی کے صدر دفتر میںہونے والے اجلاس مختلف کمپنیوںکے کنٹریکٹرز، ہیومن ریسورمنٹ وزارت کے مندوبین، وزارت برائے سماجی بہود، ہیومن ڈویلپمنٹ 'ھدف' کے مندوبین، خلیج ماکسیموس برائے ٹریننگ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں خطے کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو سب سے بڑے سیاحتی منصوبے میں کام کا اہل بنانے اور زیادہ سے زیادہ افراد کو اس میںشامل کرنے کے طریقہ کار غور کیا گیا۔
اس موقع پر ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی کے 'چیف ایگزیکٹو' مسٹر جان پاگانو نے کہا کہ ہم مملکت کی متنوع اور نئی معیشت کی طرف تبدیلی کے ایک دورے میں داخل ہوگئے ہیں۔اس سے سعودیوں کے لیے بہت سے مواقع پیدا ہوں گے۔ یہ منصوبہ سعودی عرب کی ترقی کی منزل کو اورقریب کردے گا۔ بحر الاحمر ڈویلپمنٹ کمپنی کا ہدف 2030ء تک مملکت میں70 ہزار سے زاید نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
-
سعودی عرب کا تاریخی علاقہ الدیسہ سرما سیاحتی سیزن کا اہم پکنک پوائنٹ
سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع 'الدیسہ ' وادی کو تاریخی اور قدرتی مقامات کی بدولت اہم ترین سیاحتی مقام سمجھا جاتا ہے۔سعودی عرب کی وزارت سیاحت کی طرف ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں فلکیاتی مظاہر کے ظہورسے متعلق ماہرین فلکیات کیا کہتے ہیں؟
سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر فروری کے اوائل میں طویل عرصے بعد ظہور پذیر ہونے والے فلکیاتی مظاہر کے بارے ماہرین فلکیات اور سائنسدانوں نے ان افواہیں کو ... مشرق وسطی -
سعودی عرب شہر 'تبوک' بحر وبر اور کوہ و صحرا کا حسین امتزاج
سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع 'تبوک' کے علاقے کو اپنے فطری اور تاریخی تنوع کے ساتھ ساتھ اپنے مخصوص جغرافیائی محل وقوع، بہترین موسم کے اعتبار سے ... مشرق وسطی