سعودی عرب: 'ثقافتی آئیڈیاز' مقابلے میں کامیاب ہونے والوں کی تفصیلات جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت ثقافت کےزیراہتمام ہونے والے ایک ثقافتی آئیڈیاز مقابلے میں انعامات حاصل کرنے والے گروپوں کے نام جاری کردیے گئے ہیں۔

'ثقافتی افکار' یا آئیڈیاتھون' میراتھن میں پہلے پوزیشن'لینڈ آئیڈینٹی فیسٹول' نے حاصل کرکے ڈیڑھ لاکھ ریال انعام حاصل کیا۔ دوسری پوزیشن 'فخر ایونٹ' کو دی گئی جسے ایک لاکھ ریال کا انعام دیا گیا اور آئیڈیاز میراتھن کی تیسری پوزیشن 'سعودی حِس فیسٹول' نے حاصل کی جسے 50 ہزار ریال کا انعام دیا گیا۔

Advertisement

وزارت ثقافت کی طرف سے اتوار کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 'ثقافتی آئیڈیاز' ایک ورچوئل مقابلہ تھا جو 29 دسمبر 2020ء سے 26 جنوری 2021ٌء تک جاری رہا۔ یہ مقابلہ مملکت میں ترقی اور اصلاحات کے وژن 2030ء کے معیاری پروگرامات کا حصہ ہے۔ اس مقابلے میں مختلف ثقافتی تنظیموں اور میلوں کی انتظامیہ نے حصہ لیا۔ ثقافتی آئیڈیاز میں مجموعی طور پر 11 مختلف ثقافتی شعبے کے لوگوں نے حصہ لیا۔ ان میں میوزی، فلموں، ورثہ، ملبوستا ڈیزائننگ،کتابوں، لٹریچر کی اشاعت، کھانے پکانے، بصری فنون، فن تعمیر، ڈیزائنگ، تھیٹر، اداکاری اور موسیقی کے شعبوں سے ماہرین، فن کار اور آرٹیسٹ شامل تھے۔

ثقافتی آئیڈیاز کے مقابلے میں شرکت غیرمعمولی اور غیر متوقع تھی۔ مقابلے میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تعداد 1129 تھی جن میں سے 842 تخلیقی آئیڈیاز کے شعبوں سےتعلق رکھتے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں