مسجد حرام میں کرونا میں نماز کے لیے نئے 'ایس اوپیز' کا اطلاق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

الحرمین الشریفین کی انتظامی امور کے ادارے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کرونا وبا کے پیش نظر انتظامیہ نے مسجد حرام میں فرض نمازوں کے دوران نئے ایس اوپیز جاری کیے ہیں۔

انتطامیہ نے مسجد حرام میں‌ فرض نمازوں کے دوران نمازیوں کے لیے چہرے پر ماسک پہننے، مسجد میں داخلے سے قبل درجہ حرارت چیک کرانے، اپنے ساتھ الگ سے جائے نماز لانے، ہاتھوں کو مسجد میں داخلے کے وقت سینی ٹائزر سے صاف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نمازیوں کو مسجد میں ماکولات اور مشروبات لانے سے منع کر دیا گیا ہے۔

ٌمسجد حرام میں نماز کے دوران سماجی فاصلہ رکھنے، مسجد سے نکلتے وقت کی ہدایات پرعمل درآمد یقینی اور مسجد میں نماز کے لیے مختص مقامات میں کھڑے ہونے، مسجد میں تلاوت کلام پاک کے لیے قرآن پاک ساتھ لانے یا موبائل فون پر تلاوت کی ہدایت کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں