مصر:شوہر نے بیوی مکان کی دوسری منزل سے نیچے گرا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر میں مقامی اخبارات کے ذریعے ملنے والی اطلاعات میں پتا چلا ہے کہ اسماعیلیہ گورنری میں ایک شخص نے بیوی کےساتھ ناچاقی پر اسے مکان کی دوسری منزل سے دھمکا دے کر نیچے گرا دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔

اخبار 'الیوم السابع' کی ویب سائٹ پر شائع خبر میں بتایا گیا ہے کہ بہ ظاہر یہ واقعہ میاں بیوی کے درمیان کسی تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ خاتون کے بلندی سے گرنے کے نتیجے میں جسم کی ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں۔ اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ پہلے میاں بیوی کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی۔ اس کے بعد شوہر نے بیوی کو مکان کی دوسری منزل پربالکونی سےنیچے گرا دیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ خاتون نے ایمبولینس پر سوار ہونے سے قبل شوہرساتھ لے جانے پراصرار کیا۔ خاتون کے قریبی عزیز اس کے اسپتال پہنچنے کے بعد اس کے گھر پہنچے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون نے شوہر پراس واقعے میں ملوث ہونے کے الزام کی تردید کی ہے۔ ابھی تک شوہر کے خلاف ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی اور نہ ہی اسے گرفتار کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں