ریاض کے تمدّنی منظر کو بہتر بنانے کے لیے "دکّہ" پروگرام کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں ریاض صوبے کی میونسپلٹی نے "دكة" پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ اس پروگرام کا شمار میونسپلٹی کی جانب سے تدبیری تمدن کے منصوبوں میں کیا جا رہا ہے۔ پروگرام کا مقصد فضا کو بہتر بنانا اور اسے جمالیاتی قدر و منزلت اور جدت کا حامل زاویہ عطا کرنا ہے تا کہ زندگی سے بھرپور سماجی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

پروگرام کے تحت ریاض شہر میں معیار زندگی کے ذریعے ارتقاء میں پیش رفت کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ شہر کے تمدنی منظر کو بہتر بنایا جائے گا۔ سرسبز مقامات میں اضافہ کیا جائے گا، سائیکلوں کے لیے جگہائیں مخصوص کی جائیں گی، بچوں کے کھیلوں کے لیے جگہائیں بنائی جائیں گی اور راہ گیروں کے واسطے راستہ عبور کرنے کی محفوظ گزر گاہیں فراہم کی جائیں گی۔

ریاض میونسپلٹی نئے مواقع ایجاد کرنے کے عمل کی سپورٹ کے لیے مطلوبہ ماحول تیار کرنے پر کام کر رہی ہے۔ ایسے مواقع جو ثقافتی، تفریحی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں مقامی آبادی کی شرکت کو مضبوط بنائے۔ یہ پیش رفت مملکت کے ویژن 2030ء کی روشنی میں بلدیاتی سیکٹر کے اہداف کے مطابق ہو گی۔

مذکورہ پروگرام ریاض صوبے کی میونسپلٹی کی جانب سے شروع کیے گئے کئی پروگراموں اور منصوبوں کے ساتھ مربوط ہو گا۔ ان کا مقصد سعودی دارالحکومت میں زندگی سے بھرپور سماجی ماحول فراہم کرنا ہے۔ ایسا ماحول جو تمام تمدنی عناصر کے ساتھ مثبت شراکت اور محفوظ تعامل کا ضامن ہو۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں