سعودی استغاثہ نے بچے کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والی خاتون کو طلب کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں سرکاری استغاثہ کے ذمے دار ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا کی ایک صارف خاتون کے خلاف قدم اٹھایا گیا ہے۔ خاتون نے اپنے بچے کا استحصال کرتے ہوئے ایسا فعل انجام دیا تھا جو بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی شمار ہوتا ہے۔ مزید یہ کہ خاتون نے اس عمل کو سوشل میڈیا پر نشر بھی کیا۔ پراسیکیوٹر جنرل نے خاتون کو طلب کر کے اس کے ساتھ پوچھ گچھ کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ذرائع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری استغاثہ بچوں کے حقوق کے حوالے سے زیادتی کے زمرے میں آنے والی ہر سرگرمی کا جائزہ لیتی ہے۔ اس سلسلے میں نظام کے مطابق قانونی اقدامات کا مقصد معاشرے میں بچوں کے مقام کو مضبوط بنانا اور انہیں ہر طرح کی ایذا اور استحصال سے بچانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں