سعودی عرب : کرونا سے متعلق احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والی تنصیبات کی فوری بندش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں بلدیاتی، دیہی اور ہاؤسنگ سے متعلق امور کے وزیر ماجد الحقیل نے بازاروں، ریستورانوں اور صحت عامہ سے متعلق تمام جگہاؤں کی نگرانی سخت کر دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ساتھ ہی یہ حکم بھی دیا گیا ہے کہ احتیاطی اقدامات کی پابندی نہ کرنے والی تنصیبات کو فوری بندش عمل میں لا کر ان کے پر سخت سزائیں لاگو کی جائیں۔

سعودی وزیر کا یہ موقف ان کے سرکاری اکاؤنٹ پر کی گئی ایک ٹویٹ میں سامنے آیا۔ وزیر کے مطابق سماج کے تحفظ اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مملکت کی تمام میونسپلٹیز کو سکریٹریٹس کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ کووڈ 19 کا مقابلہ کرنے کے لیے کوششوں کو بھرپور بنائیں۔ اس کا مقصد شہریوں اور مقیمین کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

ماجد الحقیل کی جانب سے جاری ہدایات میں غذائی اشیاء کی تنصیبات اور مراکز پر کام کرنے والوں کی نگرانی بڑھانا بھی شامل ہے۔ اس کا مقصد مذکورہ سیکٹر کے حوالے سے دی گئی ہدایات اور شرائط کی پابندی کو یقینی بنانا ہے۔ ان مقامات پر تمام کام کرنے والوں کے لیے ماسک اور دستانوں کا پہننا لازم ہے۔ علاوہ ازیں اگر کسی کام کرنے والے پر کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوں تو اسے فوری طور پر کام سے روک دیا جائے۔

ماجد الحقیل کی وزارت نے عام صفائی کی کارروائیاں جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس مقصد کے لیے کچرے کے ڈرموں اور کنٹینروں کو جلد از جلد اٹھانے اور پھر انہیں سینی ٹائز کرنے پر کام ہو رہا ہے۔ صفائی کرنے والے کارکنان کی ذاتی صفائی اور ان کے دستانوں اور ماسک پہننے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں کچرے کے ٹرکوں اور ان اکٹھا ہونے کی جگہاؤں پر کیڑے مار دواؤں کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔

بلدیاتی، دیہی اور ہاؤسنگ کے امور کی سعودی وزارت کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر روک لگانے کے واسطے کئی منصوبے سامنے آ چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں