سعودی عرب کی حکومت نے سرکاری اور نجی شعبے میں روزگار کی فراہمی اور ملازمتوں کے بارے میں ایک نئی آن لائن سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کل منگل کے روز سعودی عرب کی وزارتی کونسل کے اجلاس میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں ملازمت کے متلاشی افراد کے لیے (یونیفائیڈ نیشنل ایمپلائمنٹ پلیٹ فارم) کے نام سے متفقہ قومی پلیٹ فارم بنانے کا اعلان کیا۔
اس سلسلے میں متعدد معاشی ماہرین اور انسانی وسائل کے ماہرین نے العربیہ نیٹ سے بات کرتے ہوئے اس پلیٹ فارم کو ملازمتوں کے حصول کے حوالے سے شہریوں کے لیے ایک قابل تحسین سہولت اور کوشش قرار دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قومی روزگار پلیٹ فارم قومی سطح پر ملازمت کے اہل افراد کےانتخاب میں معاون ثابت ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 'یونیفائیڈ نیشنل ایمپلائمنٹ پلیٹ فارم' ملازمت کے غیر مستحکم کاروبار کی شرحوں کی پیمائش کے لیے ایک اہم ذریعہ ثابت ہوگا۔
اس کے علاوہ بے روزگاری سے متعلق اعدادوشمار جمع کرنے کے لیے شہریوں اور اداروں کو ایک نیا پلیٹ فارم ملے گا۔ اس پلیٹ فارم سے لیبر مارکیٹ میں ہفتہ وار ملازمت کی مانگ طلب کے بارے میں معلومات حاصل ہوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پلیٹ فارم ملازمتوں کے لوکلائزیشن کے مسئلے پر قابو پانے اور اہلیتوں کے انتخاب پر قابو پانے کی کوششوں کو واضح طور پر متحد کرے گا۔
مصنف اور معاشی تجزیہ کار عبد الرحمن الجبیری نے کہا کہ روزگار کے لیے نئے متحد پلیٹ فارم کے قیام سے ملک میں روز گار کے مسئلے کے حل کے لیے کابینہ کی کوششوں کو یکجا کرنے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ملک میں ڈیجیٹیل معاشی انقلاب اور وژن 2030 کے اہداف کا حصہ ہے۔
معاشی تجزیہ کار احمد الشہری نے کہا کہ سعودی کابینہ کی طرف سے جاری کردہ قومی روزگار پلیٹ فارم ملک میں روزگار کی فراہمی کے لیے ایک جوہری وسیلہ اور ذریعہ ثابت ہوگا۔اس سے بے روزگاری پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور امریکی لیبر مارکیٹوں کی طرح ہفتہ وار اور ماہانہ ملازمت کی طلب سے متعلق تمام اعدادوشمار کو یکجا کرنےکا ذریعہ بنے گا۔
-
سعودی عرب: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 300 ویب سائٹیں بند
سعودی عرب کی انٹلیکچوئل شاہی اتھارٹی نے نشرو اشاعت کے حوالے سے وضع کردہ ضابطہ خلاق کی خلاف ورزی کرنے والی 300 ویب سائٹس کو بند کردیا ہے۔ ان میں سے بعض ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں گھروں اور دیگر تنصیبات میں شمسی توانائی کی پیداوار کی اجازت
سعودی عرب کی حکومت نے شہریوں کو اپنے گھروں میں اپنے طور پر گھروں اور دیگر تنصیبات میں شمسی توانائی کی پیدوار کی اجازت دے دی ہے۔ گذشتہ روز سعودی وزارت ... مشرق وسطی -
سعودی عرب : قومی روزگار پلیٹ فارم کے قیام کی منظوری
سعودی عرب میں کابینہ نے The Unified National Employment Platform کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ یہ پلیٹ فارم مطلوبہ سوالنامے کی بنیاد پر سرکاری اور نجی ... مشرق وسطی