مختلف ذرائع سے وافر مقدار میں‌ کرونا ویکسین حاصل کریں‌ گے: سعودی وزیر صحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ وزارت صحت مختلف ممالک اور ذرائع سے آنے والے دنوں میں وافر مقدار میں کرونا ویکسین حاصل کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ان ابتدائی ملکوں میں شامل ہے جنہوں‌ نے 17 دسمبر سے کرونا ویکسین کی فراہمی شروع کر دی تھی۔

انہوں‌ نے حج وعمرہ برائے 2020ء کے حوالےسے منعقدہ علمی اورتحقیقی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ وزیر صحت نے کہا کہ گذشتہ چار ہفتوں کےدوران مملکت میں‌ وبا کے نئے کیسز کے رحجان میں کمی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وبا میں کمی کی وجہ کرونا ایس اوپیز پرعمل درآمد اور شہریوں میں وافر مقدار میں ویکسین کی فراہمی ہے۔

Advertisement

سعودی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ مملکت نے وبا کے پیش نظر ایمرجنسی وارڈز میں 13 ہزار بستر کا اہتمام کیا جب کہ ملک میں کرونا کے چیک اپ کے لیے 230 ہنگامی طبی مراکز قائم کیے گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں