سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے دارالحکومت الریاض میں آتش زدگی کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔
الریاض گورنری کے آفیشل 'ٹویٹر' اکائونٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ولی عہد نے متاثرہ علاقے میں تجارتی سرگرمیوں کے لیے وضع کردہ شرائط پر نظر ثانی کرنے، آتش زدگی کے واقعے میں کوتاہی برتنے اور تجاوزات کے ذمہ دار افراد کے خلاف بھی سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ الریاض کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان نے کہا ہے کہ دارالحکومت میں آتش زدگی کے واقعے سے انتظامی اور مالی بدعنوانی کا پتا چلتا ہے۔
ڈپٹی گورنر نے کہا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ہدایت کی ہے کہ الریاض میں آتش زدگی کے واقعات کے حقیقی اسباب کا پتا چلایا جائے اور اس میں ملوث افراد کو کٹہرے میں لا کران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈپٹی گورنرکا کہنا ہے کہ انہوںنے الریاض میں ہونے والی آتش زدگی کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور اس حوالے سے انسداد بدعنوانی کمیشن کا بھی تعاون لیا گیا ہے۔
-
ماہرین اقتصادی کی سعودی عرب میں'متفقہ قومی روزگار پلیٹ فارم' کے قیام کی تحسین
سعودی عرب کی حکومت نے سرکاری اور نجی شعبے میں روزگار کی فراہمی اور ملازمتوں کے بارے میں ایک نئی آن لائن سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کل منگل کے ... مشرق وسطی -
مختلف ذرائع سے وافر مقدار میں کرونا ویکسین حاصل کریں گے: سعودی وزیر صحت
سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ وزارت صحت مختلف ممالک اور ذرائع سے آنے والے دنوں میں وافر مقدار میں کرونا ویکسین حاصل کرے گی۔ ... مشرق وسطی -
کرونا وبا کے دنوں میں سعودی حکومت کی زائرین اور معتمرین کے لئے علمی اور فکری خدمات
سعودی عرب کی حکومت نے جہاں حجاج کرام اور معتمرین کو مناسک کی ادائی میں تمام سہولیات فراہم کرنے اور ان کی ہرضرورت پوری کرنے کا عزم کررکھا ہے وہیں حکومت ... مشرق وسطی