ایرانی عزائم کے خلاف مل کرکام کرنے کے جوبائیڈن کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں: خالد بن سلمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی صدر جوبائیڈن کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں‌نے ایرانی مظالم اور ایران کے توسیع پسندانہ عزائم کے خلاف اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر چلنے پر اتفاق کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ'ٹویٹر' پر اپنی متعدد ٹویٹس میں شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ امریکا کی حکومت خطے کو درپیش چیلنجز کے مقابلے کے لیے دوست ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Advertisement

انہوں‌نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ یمن کے تنازع کے سیاسی اور سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس کی حمایت کی ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے یمن میں آئینی حکومت کی حمایت اور ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی مخالفت اصولی موقف پر مبنی ہے۔ مملکت اپنی اس پالیسی پر سختی کے ساتھ کار بند ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ سعودی عرب کو اپنی سرزمین اور خود مختاری کے دفاع کا حق حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو ایرانی حمایت یافتہ قوتوں کی طرف سے خطرات لاحق ہیں جس پر سعودی عرب کو اپنے فاع کا حق ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں