سعودی عرب: کرونا وبا کی دوسری لہر کا پھیلائو روکنے کے لیے تدابیرپرعمل درآمد کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں حکومت نے کرونا وبا کی دوسری لہر کا پھیلائو روکنے کے لیے کل جمعرات کو 9 احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد کرانے کا آغاز کیا ہے۔ ان حفاظتی اقدامات کا اطلاق جمعرات کی صبح سے ہو گیا ہے۔

سعودی عرب کی سیکیورٹی اور ریگولیرٹی اتھارٹی کی طرف سے 20 سے زاید افراد کا مجمع اکٹھا کرنے پرپابندی عاید کی گئی ہے۔ آئندہ تیس دن تک ہرطرح کی تقریبات پرپابندی عاید ہے۔

ہوٹلوں، کیفے کی نگرانی سخت کردی گئی ہے جب کہ ملک بھر میں سینما اور تفریحی مراکز 10 روز کے لیے بند کیے گئے ہیں۔

ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ نماز جنازہ کے لیے اوقات مقرر ہیں اور جنازے کے شرکا کو قبرستان سے 100 میٹر دو رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں