مقتول لبنانی سماجی کارکن کی ہمشیرہ کا لبنانی عدلیہ پر عدم اعتماد کا اظہار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لبنان میں حزب اللہ کے ہاتھوں قتل ہونے والے سماجی اور سیاسی کارکن لقمان سلیم کے خاندان نے کہا ہے کہ انہیں لبنان کی عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے مقتول لقمان سلیم کی ہمشیرہ رشا الامیر نے کہا کہ ہمیں اور ہمارے خاندان کو لبنانی عدلیہ سے انصاف کی کوئی امید نہیں اور نہ ہی ہم لبنان کی تحقیقات پر یقین رکھتے ہیں۔

Advertisement

انہوں‌نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح اپنے مقتول بھائی کی تدفین کا طریقہ کار ہے۔ جب ہم ان کی تدفین اور آخری رسومات سے فارغ ہوں‌گے اس کے بعد ہی اس کیس کے بارے میں کوئی پیش رفت کی جاسکے گی۔

خیال رہے کہ مقتول لقمان سلیم حزب اللہ کے سیاسی اورعسکری نظریات کے سخت خلاف تھے اور وہ ہمیشہ ریاست کی خود مختاری کی بات کرتے۔ انہیں حزب اللہ اور اس کے حامیوں کی طرف سے کئی بار سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جاتی رہی ہیں تاہم انہوں نے ہمیشہ آزادی اظہار کے حق کا بھرپور استعمال کیا۔

لقمان سلیم کو دو روز قبل بیروت کے قریب ان کی گاڑی میں مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔ انہیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔ ان کے خاندان نے لقمان کے قتل کا الزام حزب اللہ پرعاید کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں