.

بغداد میں دو نوجوان لڑکیوں کو 60 ہزار ڈالر میں فروخت کرنے کوشش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو نوجوان لڑکیوں کو ساٹھ ہزار ڈالر کے عوض فروخت کرنے کے شرمناک واقعے نے عوام میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑا دی۔

عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک ملزم کو حراست میں لیا ہے جس سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

عراقی وزارت داخلہ کے محکمہ انسداد جرائم ایک بیان میں‌ بتایا کہ پولیس نے دو لڑکیوں کو 60 ہزار ڈالر میں فروخت کرنے کی کوشش کرنے والے ایک مجرم کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات پر ایک شخص کے خلاف کارروائی۔ ذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ ایک شخص مشکوک نوعیت کی سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اس نے دو لڑکیوں کو ساٹھ ہزار ڈالر میں فروخت کرنے کی پیشکش کی ہے۔

پولیس نے ملزم کو پکڑنے کے بعد اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔