سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی طرف سے کرونا کے ایام میں جاری خصوصی ہدایات سے فایدہ اٹھاتے ہوئے دارالحکومت الریاض کی ڈسپنسریوں اور میڈیکل اسٹورز نے مناسب نرخوں پر ادویات کی فراہمی شروع کی ہے۔ دوسری طرف ان طبی مراکز سے ادویات کی خریداری کے رحجان میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
کرونا وبا پر قابو پانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے حکومت نے وافر مقدار میں کرونا سے بچائو کے لوازمات فراہم کیے ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد میڈیکل اسٹوروں سے تھرما میٹر، بخار چیک کرنے والے آلات، سینی ٹائیزر اور ماسک خرید رہے ہیں۔
اسی حوالے سے سعودی وزارت تجارت نے العربیہ نیٹ کو بتایا کہ وزارت تجارت، وزارت صحت اور فوڈ اینڈ ڈرگ جنرل اتھارٹی کے مابین براہ راست ہم آہنگی اور تعاون ہے جاری ہے تاکہ اسٹرلائز اور ماسک سمیت طبی مصنوعات کی کثرت کو یقینی بنایا جا سکے۔
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ہم نے دارالحکومت الریاض سمیت ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے اقدامات کیے ہیں۔
"وزارت تجارت طبی آلات اور مصنوعات ، مارکیٹوں اور گوداموں کو فروخت کرنے، صارفین کے تحفظ کے ضوابط کو یقینی بنانے، طبی سامان اور مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی روکنے، دوائیوں کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے مانیٹرنگ کا نظام فعال رکھنے، ماسک اور سینی ٹائزر کی معیاری اور بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔"
میڈیکل سپلائی اسٹورز کی تعداد کے بارے میں العربیہ نیٹ کے زیر اہتمام ایک فیلڈ ٹور کے موقعے پر بات کرتے ہوئے ایک دکاندار محمد منصور نے کہا کہ حالیہ ایام میں شہریوں کی طرف سے میڈیکل اسٹوروں پر شہریوں کا غیر معمولی رحجان دیکھا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل اسٹوروں سے جراثیم کش اسپرے، سینی ٹائرز اور ماسک کی بڑی تعداد فروخت ہو رہی ہے جو اس بات کا اظہار ہے کہ شہری وبا سے بچائو کے اقدامات میں سنجیدہ ہیں۔
-
ولی عہد کی الریاض میں آتش زدگی میں ملوث ملزمان کو کٹہرے میں لانے کی ہدایت
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے دارالحکومت الریاض میں آتش زدگی کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا ... مشرق وسطی -
سعودی دارالحکومت الریاض کاجلد دنیا کے 10 بڑے شہروں میں شمارہوگا:ولی عہد شہزادہ محمد
الریاض میں دنیا کا سب سے بڑا صنعتی شہر قائم کیا جائے گا،شہری خدمات اور ڈھانچے کو ترقی دی جائے گی بين الاقوامى -
الریاض میں مسلح تصادم میں دو سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 3 جاںبحق، ملزم گرفتار
سعودی عرب کے دارالحکومت میں پولیس اور ایک ملزم کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں یرغمال بنایا گیا ایک شٌخص ہلاک اور دو سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ ... مشرق وسطی