سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں 10 مساجد میں کرونا کیسز سامنے آنے کے بعد 10 مساجد کو سیل کردیا گیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق الدم گورنری میں ایک مینیجنگ ڈائریکٹر اور چھ دیگر ملازمین سمیت کم سے کم 10 افراد کے کرونا کا شکار ہونے کے بعد شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر 10 مساجد کو سیل کردیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا کیسز سامنے آنے کے بعد الریاض میں پانچ، حریملا گورنری میں تین اور افلاج اور الدم میں ایک ایک مسجد کو سیل کیا گیا ہے۔ باحہ میں المندق کےمقام پر بھی ایک مسجد کو سیل کیا گیا ہے۔ ایک مسجد کو مشرقی دمام، تین کو شمالی سرحد کے قریب سیل کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض مساجد کو 24 اور بعض کو 48 گھنٹوں کے لیے بند کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی انتظامیہ سے مساجد میں جراثیم کش اسپرے جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
-
سعودی عرب میں آن لائن اسٹورز کے قیام کے لیے خصوصی شعبہ قائم
سعودی عرب کی وزارت تجارت نے مملکت میں آن لائن کاروبار کے لیے اسٹورز کے قیام کے لیے خصوصی شعبہ قائم کیا ہے۔سعودی وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمان ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں کووڈ۔۱۹ کرفیو کا دوبارہ اجراء زیر غور ہے: وزارت داخلہ
سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل طلال الشلھوب نے کہا ہے کہ مملکت میں متعلقہ اتھارٹی کے ذریعے سخت اقدامات نافذ کیے جا سکتے ہیں جب تک عوام ... ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب: شہریوں کو دفتری کام گھر سے کرنے کی ہدایت
سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت اور سماجی ترقی نے عوامی، نجی اور غیر منافع بخش اداروں کے تمام کارکنوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے اور کام کی جگہ ... بين الاقوامى