سعودی عرب کے قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی کی زیر صدارت آڈیو اینڈ ویژول میڈیا اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں اسرا منصور عسیری کو اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر تعینات کیا ہے۔
ایک خاتون کی میڈیا کے شعبے میں اعلی عہدے پر تعیناتی مملکت میں میڈیا کے شعبے میں ترقی کی طرف اقدامات کی عکاس ہے۔
اسراعسیری کی اس عہدے پر تعیناتی ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔ عسیری اب تک کئی اعلیٰ عہدوں پر کام کرچکی ہیں۔
اسراء عسیری انفارمیشن سسٹم مینجمنٹ میں بیچلر ڈگری، بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر ڈگری اور مک کین انسٹی ٹیوٹ ایگزیکٹو لیڈرشپ کیی فیلوشپ رکھتی ہیں۔ ان کے پاس انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انٹرپرینیورشپ کے شعبوں میں تقریبا 18 سال کا تجربہ ہے۔
اس سے قبل وہ مختلف اداروں میں متعدد عہدوں پر کام کرچکی ہیں۔ انہوں نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن اتھارٹی میں لیڈنگ عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے صنعتی فنڈ کے ساتھ امریکا میں ٹیکنیکل وانڈر وومن آرگنائزیشن اور مک کین انسٹی ٹیوٹ میں بھی کام کیا اور متعدد کمپنیاں قائم کیں۔ ان میں سب سے اہم آئی ٹری ڈیجیٹل سولیوشنز ، سعودی عرب مملکت میں اینڈیور انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ایک کمپنی شامل ہیں۔
-
سعودی عرب کی 51 فی صد مصنوعات نے'کوالٹی مارک' حاصل کرلیا
معیارمیٹرولوجی اور کوالٹی برائے سعودی تنظیم نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کو بتایا ہے کہ مملکت کی 51 فی صد مصنوعات نے سعودی عرب کی سطح پر 'کوالٹی ... مشرق وسطی -
سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت جاری رکھیں گے: برطانیہ
لندن: ہم مکمل ذمہ داری کے ساتھ مروجہ قوانین کے مطابق اسلحہ کی فروخت کرتے ہیں بين الاقوامى -
سعودی عرب: 5 جامعات میں فاصلاتی تعلیم کے پروگراموں میں داخلوں کا دوبارہ آغاز
سعودی عرب کی پانچ جامعات میں برقی تعلیم اور فاصلاتی تعلیم کے پروگراموں میں دوبارہ سے داخلوں کے آغاز کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ان میں جامعہ شاہ ... مشرق وسطی