سعودی وزارت صحت کی تیونسی ہیلتھ ورکر کی بغیر ڈگری ملازمت کی تحقیقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت صحت نے تیونس کی ایک ہیلتھ ورکر کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جدہ میں طب کے شعبے میں‌ کام کرنے والی ایک تیونسی خاتون ورکر سامیہ الطرابلسی نے ویڈیو میں کہا ہے کہ وہ گذشتہ کئی سال سے سعودی عرب میں ڈگری کے بغیر میڈیکل کے شعبے میں ملازمت کررہی ہے۔

Advertisement

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جدہ کے ایک طبی مرکز میں ملازمت کرنے والی تیونسی خاتون چھ سال سے اس میدان میں کام کررہی ہے۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں‌۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کسی مقامی یا غیر ملکی کو مملکت کے قانون کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں