سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقوں میں ہونے والی بارش کے ساتھ ژالہ باری نے وسیع وعریض علاقے پر سفیدی کی چادر اوڑھ لی۔ ژالہ باری کے نتیجے میں کھیت کھلیان، سڑکیں، درخت اور پہاڑ ہرطرف سفیدی پھیل گئی۔
سعودی عرب میں قدرتی مناظر کے دلدادہ اور عشاق نے ان مناظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ کرکے انہیں یاد گار بنا دیا۔
سعودی عرب کے ایک مقامی فوٹو گرافر رشود الحارثی نے عسیر کے علاقے میں بننے والے ان مناظر فطرت کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے اس نے بتایا کہ بارش کے ساتھ ژالہ باری نے نہ صرف ہرطرف سفید رنگ بکھیر دیا بلکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ کردیا۔
عسیر کے نواحی علاقے طبب اور بللحمر میں دور دور تک سفیدی کی چادر پھیل گئی۔ طبب عسیر کا ایک گائوں ہے جو ابھا شہر کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ یہ گائوں اسے عسیر کا سیاسی، ثقافتی اور تجارتی دارالحکومت بھی قرار دیا جا چکا ہے۔
یہاں کے اہم تاریخی اور ثقافتی مقامات میں طبب کی مسجد شامل ہے جو 1221ھ میں شہزادہ عبدالوھاب بن عامر ابو نقطہ المتحمی نے تعمیر کی تھی۔امام ابن سعود بن عبدالعزیز کے دور میں اس کی تجدید کی گئی۔ یہاں پر آل ابو نقطہ المتحمی کے دور کے محلات بھی یہاں کی تاریخی یادگاروں میں شامل ہیں۔
بللحمر مرکزمیں ہونے والی ژالہ باری کی تصاویر فوٹو گرافر سعد آل مداوی نے لیں۔ یہاں پر درختوں پر بھی برف اور ژالہ باری دیکھی جاسکتی ہے۔
-
سعودی عرب میں ایک خاتون اسرا عسیری آڈیو ویژول اتھارٹی کی سی ای او تعینات
سعودی عرب کے قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی کی زیر صدارت آڈیو اینڈ ویژول میڈیا اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں اسرا منصور عسیری کو ... مشرق وسطی -
سعودی عرب کی 51 فی صد مصنوعات نے'کوالٹی مارک' حاصل کرلیا
معیارمیٹرولوجی اور کوالٹی برائے سعودی تنظیم نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کو بتایا ہے کہ مملکت کی 51 فی صد مصنوعات نے سعودی عرب کی سطح پر 'کوالٹی ... مشرق وسطی -
سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت جاری رکھیں گے: برطانیہ
لندن: ہم مکمل ذمہ داری کے ساتھ مروجہ قوانین کے مطابق اسلحہ کی فروخت کرتے ہیں بين الاقوامى