.

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کے ڈھانچے میں تبدیلی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم و حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے آج بدھ کے روز وزارت خارجہ میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔
ٹویٹر پرپوسٹ کی گئی ٹویٹس میں انہوں‌ نے وزارت خارجہ میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں تفصیلات شیئر کیں۔ وزارت خارجہ میں ردو بدل ان کے بھائی الشیخ محمد بن زاید کی موجودگی میں عمل میں لائی گئی۔ الشیخ شخبوط بن نھیان بن مبارک آل نھیان اور خلیفہ شاہین المرر کو وزیر مملکت کے عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔
وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش کو صدر مملکت کے سفارتی مشیر اور زکی نسیبہ کو ثقافتی مشیر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
اس موقعے پر نائب صدر نے ڈاکٹر انور قرقاش کی خدمات پر انہیں تمغہ اتحاد سے بھی نوازا۔ انہوں‌ نے انور قرقاش کی وزارت خارجہ میں علاقائی اور عالمی سطح پر ملک کی ترجمانی کے فرائض احسن طریقے سے انجام دینے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔