خالد بن سلمان کی یمن کے لیے اقوام متحدہ اور امریکا کے خصوصی نمائندوں سے مشترکہ ملاقات
ریاض میں سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے آج یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس اور یمن کے لیے خصوصی امریکی ایلچی ٹموتھی لینڈرکنگ سے مشترکہ ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران یمن کی صورت حال، برادر یمنی عوام کی حمایت میں مملکت کا ثابت قدم موقف اور یمن میں ایک سیاسی حل تک پہنچنے اور امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کی جانے والی کوششیں زیر بحث آئیں۔
اس موقع پر شہزادہ خالد بن سلمان نے سعودی عرب کے امن کی سپورٹ میں عالمی برادری اور امریکا کے مواقف کو مملکت کی حکومت کی جانب سے گراں قدر قرار دیا۔ اس موقف میں ایران نواز حوثی ملیشیا کی جانب سے شہروں اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس فعل کو مسترد کر دیا گیا۔
ملاقات میں یمن میں سعودی عرب کے سفیر محمد آل جابر، سعودی نائب وزیر دفاع کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ہشام بن سيف اور دونوں مہمانوں کے ہمراہ آنے والا وفد بھی موجود تھا۔
-
ابہا ایئر پورٹ حملہ اور علاقائی صورتحال پر امریکی ۔ سعودی وزرائے خارجہ کا تبادلہ خیال
سعودی عرب کے خلاف حوثی حملوں پر خاموش تماشائی نہیں بنیں گے: امریکی وزیر خارجہ بين الاقوامى -
ابھا ہوائی اڈے پر حوثی حملہ: عرب اور خلیجی ریاستوں کا سعودی عرب سے اظہار یکجہتی
سعودی عرب کے ابھا شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حوثی باغیوں کی طرف سے کیے گئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔ خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری ... مشرق وسطی -
سعودی ولی عہد کانیا منصوبہ؛ بحیرہ احمرکے جزیرے میں لگژری’’کورل بلوم‘‘ کا افتتاح
کورل بلوم کے ڈیزائن میں سعودی عرب کے منفرد، شاندار، سرسبز وشاداب اور قدرتی ماحول کو پیش نظر رکھا گیا ہے بين الاقوامى