سعودی عرب: صحرائی علاقے میں لاپتہ ہونے والے ماں بیٹے کے مل جانے کا منظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے شمال میں واقع ضلع طریف میں لا پتہ خاتون شہری اور اس کا بیٹا کل بدھ کے روز مل گئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی خاتون "ام سعود" اپنے 10 سالہ بیٹے احمد کے ساتھ کام کے سلسلے میں نکلی تھی۔ اس دوران ان کی گاڑی ایک صحرائی علاقے میں خراب ہو گئی۔ گاڑی ام سعود خود چلا رہی تھی۔ علاقے کی نوعیت کے سبب دونوں ماں بیٹے سوشل میڈیا پر کسی سے رابطہ کر کے اپنے بارے میں اطلاع بھی نہیں دے سکے۔

Advertisement

سوشل میڈیا پر وڈیو کلپ گردش میں آ رہا ہے جس میں دونوں ماں بیٹے کے مل جانے کے مناظر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ وڈیو میں ماں "ام سعود" کو اپنی خراب ہونے والی گاڑی کے برابر زمین پر بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ساتھ میں اس کا بیٹا احمد بھی موجود ہے۔ دونوں ماں بیٹے سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو مل گئے۔

مذکورہ ٹیم نے علاقے کی جان کاری رکھنے والے افراد کے ساتھ تلاش کی کارروائی میں ہیلی کاپٹر کا بھی استعمال کیا۔ وڈیو میں سعودی خاتون کو حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ "میں خیریت اور عافیت سے ہوں... اللہ تعالی آپ کی بھلائیوں میں اضافہ فرمائے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں