.

کرپشن کے الزام میں سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں سمیت 65 افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے انسداد بدعنوانی کمیشن کی طرف سے جاری ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ جمادی الثانی کے اسلامی مہینے کے دوران کمیشن نے مملکت میں بدعنوانی کی روک تھام کے لیے 490 مانیٹرنگ دورے کیے۔ اس دوران کرپشن کے شبے میں 411 ملزمان سے تفتیش کی گئی جب کہ مقامی اور غیرملکیوں سمیت 65 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

انسداد کرپشن کمیشن کے مطابق گرفتار 48 ملزمان وزارت دفاع، داخلہ، انصاف، دیہی امور، ہائوسنگ، تعلیم، ماحولیات اورپانی وزراعت جسی وزارتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ ملزمان کا تعلق اسٹیٹ سیکیورٹی پریذیڈینسی، خوراک وادویہ، موسمیات، تحفظ ماحولیات سے ہے جن پر رشوت خوری، منصب کے غیر قانونی استعمال، جعلی سازی اور اختیارات کا غلط استعمال جیسے الزامات ہیں۔

انسداد بدعنوانی کمیشن کے مطابق گرفتارکیے گئے تمام ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

کمیشن نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ مالی اور انتظامی بدعنوانی کے حوالے سے کسی قسم کی شکایت سامنے آنے کے بعد 980 پر مفت کال کریں یا www.nazaha.gov.sa کے ای میل ایڈریس 980@nazaha.gov.sa پر مطلع کریں۔ شہری0114420057 نمبر فیکس کے ذریعے بھی اپنی شکایت پہنچا سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں