مصر نے حال ہی میں جزیرہ نما سینا کے جنوبی کنارے پر واقع بحیرہ احمر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ کے گرد 36 کلومیڑ قطر پر محیط کنکریٹ اور خاردار تار پر مبنی حفاظتی حصار تعمیر کیا ہے تاکہ مصر کے اس پرفضا مقام پر سیاحتی سرگرمیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
جنوبی سیناء میں حکام امید کر رہے ہیں کہ اس اقدام سے سیاحت کو از سر نو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔
یاد رہے کہ مصر میں 2011 کی عوامی بیداری تحریک، 2015 میں سیناء کے علاقے میں روسی مسافر طیارے کے حادثے اور کرونا وائرس نے ملکی سیاحت پر کاری ضرب لگائی تھی۔ ادھر 2005 میں شرم الشیخ کے مقام پر ہونے والے دھماکوں میں درجنوں افراد لقمہ اجل بنے۔ یہ مصر میں ہونے والے ہولناک عسکری حملے تھے۔
شرم الشیخ کے گرد تعمیر جانے والا حفاظتی حصار کنکریٹ کی سلیبوں اور ان پر لگی خاردار تاروں پر مشتمل ہے۔ یہ حصار صحت افزا مقام کو اپنے گرد پھیلے صحرا سے علاحدہ کرتا ہے۔ چند سلیبوں پر سیاہ رنگ میں امن کا نشانہ لگایا گیا ہے۔
شہر میں سڑک کے راستے داخلے کے لیے چار دروازوں میں سے ایک کے اندر سے گذرنا ہوگا جس پر نگرانی کے لئے کیمرے اور سکینرز نصب کیے گئے ہیں۔
شرم الشیخ سیناء کی جنوب میں بحر متوسط کے شمالی ساحل سے 360 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہے۔ یہ علاقہ عسکریت پسند مسلمانوں کی آماجگاہ رہا ہے۔
جنوبی سینا کے گورنر خالد فودہ نے اختتام ہفتہ علاقے کا دورہ کرنے والے صحافیوں کو بتایا "کہ جنوبی سینا اور شمالی سینا کے علاقے میں حفاظت کا فریضہ علی الترتیب مصر کی تھرڈ آرمی اور سیکنڈ آرمی کر رہی ہے۔ دنوں علاقوں کے درمیان بہت زیادہ فاصلہ ہے۔‘‘
’’یہاں آنے والوں کی تلاشی لی جائے گی، کیمروں سے ان کی شاخت کی جائے گی۔ گاڑیوں کو سکینگ کے عمل سے گذارا جائے گا، جس کے بعد وہ شہر میں داخل ہو سکیں گے۔ یہ مکمل تلاشی آپریشن ہو گا۔‘‘
گذشتہ ہفتے شرم الشیخ کے ساحلی شہر میں مصر کے قدیم فن پاروں پر مبنی میوزیم کا افتتاح کیا گیا جس کا مقصد علاقے میں سیاحت کی سرگرمیوں میں تنوع لانا تھا۔ علاقے میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے نام سے موسوم ایک یونیورسٹی بھی حال میں کھولی گئی ہے۔
کرونا وائرس سے پہلے شرم الشیخ متعدد بین الاقوامی سربراہی کانفرنسوں کی میزبانی کا شرف حاصل کر چکا ہے جن میں دیگر کے علاوہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی بھی شرکت کر چکے ہیں۔
-
قاہرہ میں فلسطینی دھڑوں میں مذاکرات کے دوران مصر نے رفح کراسنگ کھول دی
مصر نے فلسطین کے علاقے غزہ کو دنیا سے ملانے والی اہم بری رفح کراسنک دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھول دی ہے۔قاہرہ میں فلسطینی سفارت خانے کی طرف سے جاری ایک ... مشرق وسطی -
فلسطینی دھڑوں میں مصر کی ثالثی میں مذاکرات
مصر کی ثالثی میں آج سوموار کو فلسطینی دھڑوں میں مصالحت اور فلسطین میں انتخابات کے معاملے پر بات چیت ہو رہی ہے۔قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات میں ... بين الاقوامى -
مصر نے عرب لیگ کے سکریٹری جنرل کے لیے ایک بار پھر ابو الغیط کو نامزد کر دیا
مصر نے ہفتے کے روز احمد ابو الغیط کو عرب لیگ کی دوسری مدت کے لیے سکریٹری شپ کے واسطے نامزد کر دیا ہے۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے عرب قیادت کو ... مشرق وسطی