شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب جنوبی شام کی القنیطرہ گورنری میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
شام کے سرکاری ٹی وی کی طرف سے دھماکوں سے متعلق خبر کی مزید تفصیل بیان نہیں کی گئی اور نہ ہی اس دھماکے میں ہونے والے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ شامی ٹی وی کے مطابق یہ دھماکہ خان ارنبہ کے کے اطراف میں ہوا ہے۔
درایں اثنا شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے 'المرصد' کے مطابق جمعرات کی صبح نامعلوم ڈرون طیارے نے عراق سے اسلحہ لے کر شام میں داخل ہونے والی ایک گاڑی پر بمباری کی۔ یہ کارروائی عراق اور شام کے درمیان ایک غیر قانونی فوجی گذرگاہ پر کی گئی۔ اس گذرگاہ کو ایران نواز جنگجواسلحہ کی منتقلی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ واقعہ مشرقی دیر الزور کے البوکمال شہر میں پیش آیا ہے۔
زور دار دھماکے میں اسلحہ بردار ٹرک تباہ ہوگیا تاہم اس میں ہونے والے جانی نقصان کی تفصیل معلوم نہیں ہوسکی۔
تین فروری کو المرصد کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ اسرائیل نے شام میں حزب اللہ ملیشیا اور عوامی مزاحمتی کمیٹی برائے آزادی گولان کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی۔
-
ایران شام میں امریکی فوج کے خلاف حملوں کے لیے کوشاں ہے: انٹیلی جنس رپورٹ
امریکی عسکری انٹیلی جنس ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ ایران ممکنہ طور پر شمال مشرقی شام میں امریکی فوج پر محدود حملے کرنے یا حملوں کی حوصلہ افزائی کے ... مشرق وسطی -
عراق اور شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیائیں سب سے بڑا خطرہ ہیں:امریکا
امریکی محکمہ دفاع کی ایک حالیہ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ عرب خطے خصوصا عراق اور شام میں موجود ایران کی حمایت یافتہ ملیشیائیں خطے کے امن کے لیے سب ... بين الاقوامى -
شام: داعش کے حملے اور جھڑپ میں اسدنواز ملیشیا کے 26 جنگجو ہلاک
شام کے مشرقی علاقے میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے ایک حملے اور جھڑپ میں اسدنواز ملیشیا کے 26 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے ... مشرق وسطی