سال رواں کا 43 شاہ فیصل ایوارڈ کویت کے محمد الشارخ نے جیت لیا
الشارخ نے احادیث مبارکہ کی 9 کتب کا پہلا انگریزی کمپیوٹر پروگرام تیار کیا
کرونا وائرس عالمی وبا کے باوجود اس سال کے لیے بھی شاہ فیصل ایواڈرز حاصل کرنے والی کامیاب ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے 2021 کے لیے 43 شاہ فیصل ایوارڈز یافتگان کے ناموں کا اعلان کیا- ایوارڈ 5 شعبوں میں منفرد خدمات پر دیے جاتے ہیں-
سعودی خبر رساں ادارے ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق اسلامی خدمات کے لیے شاہ فیصل ایوارڈ کویت کے محمد بن عبدالرحمن الشارخ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا- وہ صخر کمپیوٹر پروگرامنگ کمپنی کے چیئرمین ہیں- انہوں نے قرآن کریم اور انگریزی زبان میں احادیث مبارکہ کی 9 کتابوں کا پہلا کمپیوٹر پروگرام تیار کیا ہے- علاوہ ازیں کئی اسلامک انسائیکلوپیڈیاز بھی تیار کیے ہیں-
عربی زبان وادب کے لیے کنگ فیصل ایوارڈ مراکش کے محمد مشبال کے نام دیا ہے- امسال عربی زبان و ادب کے ایوارڈ کے لیے ’جدید بلاغت‘ کا موضوع طے کیا گیا تھا-
میڈیسن میں کنگ فیصل ایوارڈ امریکہ کے اسٹیفن مارک سٹریتماٹر اور برطانیہ کے روبن جیمز فرینکلن کو دینے کو فیصلہ کیا گیا ہے- اس مرتبہ میڈیسن ایوارڈ کے لیے اعصاب میں تجدیدی میڈیسن کا موضوع مقرر کیا گیا تھا-
شاہ فیصل ایوارڈ سائنس برطانیہ کے اسٹیورٹ اسٹیفن بارکین کو دیا جائے گا- ان کا موضوع فزکس تھا-
2021 کے لیے شاہ فیصل اسلامک سٹڈیز ایوارڈ روک لیا گیا کیونکہ مجوزہ تخلیقات ایوارڈ کے معیار پر پوری نہیں اتری- اس مرتبہ اسلامک سٹڈیز ایوارڈ کے لیے ’اسلام میں وقف‘ کا نظام مقرر کیا گیا تھا-
-
شاہ سلمان کی جانب سے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والوں میں شاہ فیصل ایوارڈ کی تقسیم
کل اتوار کے روز سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں بین الاقوامی شاہ فیصل ایوارڈ کی تقسیم کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر خادم ... مشرق وسطی -
مسجد نبوی کے تعمیراتی منصوبے کا دورہ ۔۔۔ شاہ سعود اور شاہ فیصل کی یادگار تصویر
سعودی عرب کے تاریخی اور ثقافتی ادارے "دارت الملک عبدالعزیز" (Darah Foundation) نے ایک پرانی تصویر جاری کی ہے۔ تصویر میں مملکت کے دوسرے فرماں ... مشرق وسطی -
سوڈان کی بین الاقوامی افریقن یونیورسٹی نے شاہ فیصل ایوارڈ جیت لیا
طب اور سائنس کے شعبوں میں 41 واں شاہ فیصل ایوارڈ امریکا اور ناروے کے پروفیسرز کے حصے میں آیا مشرق وسطی -
شاہ سلمان کی زیرصدارت ’40 ویں ’شاہ فیصل ایوارڈ‘ تقریب کا انعقاد
سعودی عرب میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیرصدارت ’شاہ فیصل عالمی ایوارڈ‘ کی تقسیم کے حوالے سے تقریب کا ... مشرق وسطی