سعودی عرب نے یمن میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی دہشت گردانہ کارروائیوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھاتے ہوئے حوثی ملیشیا کے جرائم کا عالمی قانون کے تحت محاسبہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی نے جمعرات کے روز سلامتی کونسل کو ایک پیغام میں بتایا کہ حوثی باغی مملکت کے خلاف مسلسل جنگی جرائم کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
انہوں کہا کہ حوثی باغی سعودی عرب پر مسلسل حملے کر کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ حوثیوں کے حملے سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
سعودی سفیر نے اپنے مکتوب میں سلامتی کونسل کو ابھا ہوائی اڈے پر حوثیوں کے دہشت گردانہ حملے کے بارےمیں بھی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حوثی باغیوں کا ہوائی اڈے پر حملہ نہتے اور معصوم عام شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے اور جنگی جرائم کے ارتکاب کے مترادف ہے۔
انہوں نے حوثی دہشت گردوں کا عالمی قانون کے تحت محاسبہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
عبداللہ المعلمی نے کہا کہ سعودی عرب اپنے عوام اور مملکت کی سرحدوں کے دفاع اور وطن کی خود مختاری کا حق رکھتا ہے اور اس کے جو بھی ضروری ہوا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ حوثیوں نے ابھا ہوائی اڈے پر حملہ کرکے نہتے شہریوں پر حملے کی بزدلانہ کوشش کی ہے۔
سعودی سفیر نے کہا کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے کیے جانے والے حملے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی طرف سے یمن کے تنازع کے سیاسی حل کی کوششوں کو تباہ کرنے کا موجب بن رہے ہیں۔ حوثیوں کی کارروائیوں سے خطے اور عالمی امن کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔
-
ابھا کے ہوائی اڈے پر حوثیوں کے بارودی ڈرون کا حملہ، امریکا کا اظہار تشویش
امریکی وائٹ ہاؤس نے بدھ کے روز یمن میں سرگرم حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کے ابھا ائر پورٹ پر ڈرون حملے کی مذمت کی ہے۔ پریس سیکرٹری جین ساکی نے میڈیا کے ... بين الاقوامى -
حوثی باغیوں کا ایک اور ڈرون سعودی ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ
یمن کی آئینی حکومت کی رٹ بحالی کے سعودی عرب کی قیادت میں سرگرام عرب فوجی اتحاد نے حوثیوں کے ایک اور حملے کو ناکام بنایا ہے۔عرب اتحاد نے ایک بیان میں ... بين الاقوامى -
حوثیوں کے ارسال کردہ دو ڈرون عرب اتحادی فوج نے تباہ کر دیے
یمن کی آئینی حکومت کی رٹ بحالی میں تعاون فراہم کرنے والی عرب اتحادی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا ہے کہ سعودی افواج نے حوثی ملیشیا کے دو ... مشرق وسطی