سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایتھنز میں یونان کے وزیراعظم سے ملاقات کی-
فیصل بن فرحان نے یونانی وزیراعظم کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے خیر سگالی کے پیغامات پہنچائے-
یونانی وزیراعظم نے بھی سعودی قیادت، حکومت اور عوام کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا-
انہوں نے مملکت اور یونان کے دو طرفہ تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے امور کا جائزہ لیا- اس دوران دونوں دوست ممالک کی امنگوں کی تکمیل پر بات چیت ہوئی- علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ پر بھی تبادلہ خیال ہوا-
یونان میں متعین سعودی سفیر ڈاکٹر سعد العمار اور دفتر خارجہ میں یورپی ممالک کے شعبے کے ڈائریکٹر جنرل سلطان بن خزیم بھی اس موقع پر موجود تھے-
-
سعودی عرب دہشت گردی مخالف جنگ میں امریکا کا کلیدی شراکت دار ہے: پینٹاگان
امریکا کی امداد کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،سعودی عرب ایران کی خطہ میں تخریبی سرگرمیوں سے نمٹنے میں بنیادی فریق ہے بين الاقوامى -
سعودی عرب کا عالمی قانون کے تحت حوثیوں کا محاسبہ کرنے کا مطالبہ
سعودی عرب نے یمن میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی دہشت گردانہ کارروائیوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھاتے ہوئے حوثی ملیشیا کے جرائم کا ... مشرق وسطی -
خطے میں امن واستحکام کے لیے مل کر کوشش کرنے کی ضرورت ہے: سعودی عرب
’’ہم خودمختاری کے اصولوں کی روشنی میں بین الاقوامی کوریڈو میں آزادانہ جہاز رانی چاہتے ہیں‘‘ بين الاقوامى