ایرانی شہر اردبيل میں گیس دھماکے سے دو ہلاک، 14 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران کے شمال مغربی شہر اردبيل کے ایک رہائشی کمپلیکس میں گیس سے ہونے والے دھماکے میں دو افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔

أردبيل فائر بریگیڈ کے ڈائریکٹر محمود رضا بغھوبی نے لندن کے ’’ایران انٹرنینشل‘‘ کو بتایا کہ دھماکے سے دو عمارتیں مکمل طور پر تباہ جبکہ دیگر کو نقصان پہنچا۔ انھوں نے بتایا کہ اب تک ملبے تلے سے دو لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ حادثے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

’’ایران انٹرنیشنل‘‘ کے مطابق دھماکے کی جگہ پر آگے لگنے کے شواہد نہیں ملے اسی لئے حادثے سے متعلق تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

فائر بریگیڈ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ماہریں کے خیال میں حادثہ بڑے پیمانے پر گیس کی لیکج کے نتیجے میں رونما ہوا جس سے عمارت کے کسی حصے میں گیس جمع ہوئی جو دھماکے کا باعث بنی۔

گذشتہ برس جون سے ایران کی فوجی، صنعتی اور جوہری تنصیبات کے گرد درجنوں دھماکے ہو چکے ہیں۔

حالیہ چند مہینوں کے دوران ہونے والے ان دھماکوں کی وجہ ملک میں متعلقہ صنعت کا غیر معیاری بنیادی ڈھانچہ بتایا جاتا ہے جبکہ فوجی اور جوہری تنصیبات کے قریب ہونے والے دھماکوں کو سیکیورٹی سے متعلق کارروائی بتایا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں