.

ایلون مسک کا کلب ہائوس 'ہائوس آف کارڈز' ثابت ہوگا

مملکت میں ٹیکنالوجی کی بے مثال ترقی ہو رہی ہے: سعودی ماہر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر کے میدان میں‌ مقبول ہونے والی ایک نئی ایپ 'کلب ہائوس' کے غلغلے کے حوالے سے ایک مقامی ٹیکنالوجی کے ماہر نے کہا ہے کہ 'کلب ہائوس' کا کوئی مستقبل نہیں۔ یہ ایپ جلد ہی سعودی عرب میں منظر عام سے غائب ہوجائے گی یا غیر موثر ہوکر رہ جائے گی۔

خیال رہے کہ 'کلب ہائوس' سوشل میڈیا ایپ معروف ارب پتی' ایلون مسک' کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔ یہ ایپ صارفین کی توقع کے عین مطابق وسیع پیمانے پر پوری دنیا میں تیزی کے ساتھ مقبول ہوئی۔ اپنے منفرد صوتی آہنگ کی بدولت اس نے سوشل میڈیا چینلز پیرا میٹرز کو تبدیل کر دیا۔

اس ایپ کے حوالے سے العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ سے بات کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کے ماہر عبداللہ السبع نےکہا کہ گذشتہ چند برسوں کے دوران سوشل میڈیا پر ایسی کئی ایپ اور پلیٹ فارمز سامنے آئے۔ انہوں نے عوام میں مقبولیت بھی حاصل کی مگر پہلے سے موجود پلیٹ فارم کی مقبولیت پر اس سے کوئی فرق نہیں پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اسنیپ چیٹ کے آنے سے انسٹا گرام کی مقبولیت پر کوئی فرق نہیں پڑا۔ انسٹا گرام کو اس کے فیچرز کی وجہ سے کافی شہرت ملی مگر اس کی وجہ سے دوسرے پلیٹ فارم متاثر نہیں ہوئے۔ حالیہ عرصے میں کلب ہائوس کو مقبولیت حاصل ہوئی ہے مگر یہ سب عارضی ہے۔ بہت جلد اس پلیٹ فارم کے غبارے سے بھی ہوا نکل جائے گی۔ اس کے فیچرز ٹویٹر اور فیس بک سے مستعار لیے گئے ہیں اور اس کے صارفین پہلے ہی فیس بک اور ٹویٹر پر موجود ہیں۔

ایک دوسرے سوال کے جواب میں السبع نے کہا کہ سعودی عرب ٹیکنالوجی کے میدان میں اب ایک ترقیافتہ ملک بن چکا ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر میں ٹیکنالوجی کی ترقی کے اعتبارسے سعودی عرب پہلا ملک ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خطے کے ممالک اور عالمی سطح پر سعودی عرب کی ٹیکنالوجی کی ترقی کو تسلیم کیا جاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں السبع نے کہا کہ کویڈ 19 کے بعد سعودی عرب میں حالات بدل چکے ہیں۔ مملکت اب مقامی سطح پر ٹیکنالوجی کو اپنانے کی راہ پر گامزن ہے۔ سعودی عرب میں ٹیکنالوجی کے حوالے سے عالمی کانفرنسوں کےانعقاد کے امکانات روشن ہیں۔