سعودی عرب : احتیاطی اقدامات کی مدت میں 20 روز کی توسیع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں تفریحی سرگرمیوں ، سینیما ہاؤسز ، اجتماعات اور ریستورانوں کے اندر خدمات پر پابندیوں میں مزید 20 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ یہ اقدام کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے ذمے دار ذرائع نے آج اتوار کے روز واضح کیا ہے کہ مذکورہ توسیع پر عمل درآمد مملکت کے وقت کے مطابق آج رات 10 بجے سے ہو گا۔ مزید یہ کہ متعلقہ ادارے تمام تر احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کا مسلسل جائزہ لیتے رہیں گے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق ان اقدامات کا مقصد مملکت کے علاقوں میں کرونا کی وبا کے خطرات میں اضافے کو روکنے کی کوششوں کو بھرپور بنانا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 4 فروری سے مملکت میں تمام تقریبات اور اجتماعات کو ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ یہ فیصلہ کرونا کے کیسوں میں دوبارہ سے اضافہ سامنے آنے کے بعد کیا گیا۔ اس سے قبل کئی ہفتوں تک مملکت میں کرونا کے کیسوں کے اندراج میں نمایاں کمی آئی تھی۔

وزارت داخلہ نے گذشتہ ماہ شہریوں پر عائد سفری پابندیاں اٹھانے کی تاریخ میں بھی ترمیم کر دی تھی۔ اس طرح زمینی ، سمندری اور فضائی راستوں کو مکمل طور پر کھول دینے کی تاریخ 31 مارچ کے بدلے 17 مئی کر دی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں