سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں نئی کویڈ 19 ویکسین کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ جلد ہی اس ویکسین کو پورے ملک میں فراہم کیا جائے گا۔
وزارت صحت کی طرف سے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا گیا ہے کہ فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ہاں اس وقت ایک سے زاید کرونا ویکسینز جانچ کے مرحلے میں ہیں۔ جلد ہی یہ ویکسینز پورے ملک میں تیزی کے ساتھ اور وسیع پیمانے پر پھیلائی جائیں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ منظور شدہ ویکسین 16 اور 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کو دینے کی اجازت دی گئی ہے۔ عمر کے اعتبار سے ویکسین کی فراہمی وائرس سے بچاؤ کے لیے قومی حکمت عملی کے ترجیحی زمرے کے مطابق یقینی بنائی جائے گی۔ وزارت صحت نے بتایا کہ اس سال کے 13 فروری تک کرونا وائرس کے متاثرہ10 لاکھ 90 ہزار مریضوں کو ویکسین فراہم کی گئی ہے۔