نمازیوں میں کرونا وائرس کیسز کی تصدیق پر5 سعودی مساجد بند

اقدام کا مقصد نمازیوں کی صحت کی حفاظت اور کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور، دعوت اور راہنمائی نے مملکت کے تین ریجنز میں نمازیوں کے درمیان کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد اتوار کے روز پانچ مزید مساجد بند کر دیں۔

عاجل نیوز ویب سائٹ کے مطابق حالیہ فیصلے کے بعد کرونا وائرس کی موجودگی کی وجہ سے بند ہونے والی مساجد کی کل تعداد 62 ہو گئی ہے۔ وزارت کے فیصلے اور نمازیوں کی صحت کے پیش نظر ان میں 52 مساجد کے اندر سینی ٹائزیشن اور تطہیر کا کام مکمل ہونے کے انہیں نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

Advertisement

وزارت دعوت نے نمازیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا وائرس کے شبہے میں مسجد جانے سے احتراز کریں تاکہ ان سے دوسرے نمازیوں میں کرونا وائرس منتقل نہ ہو سکے۔ نمازی مسجد جاتے وقت احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ چہرہ ماسک سے ڈھانپیں، گھر سے جائے نماز لائیں اور خود کو کرونا سے محفوظ رکھنے کے لیے مسجد میں دوسرے نمازیوں سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں