یمن: حوثی ملیشیا کے راکٹ حملے میں مسجد شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے کل ہفتے کے روز جنوبی الحدیدہ میں الحوک ڈاریکٹوریٹ میں المنظر کالونی میں موجود ایک مسجد پر کاتیوشا راکٹ داغے جس کے نتیجے میں مسجد شہید ہوگئی۔

حوثیوں کی طرف سے مسجد پرحملے اقوام متحدہ کی طرف سے الحدیدہ میں جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ حوثی ملیشیا نے منظر کالونی پر کاتیوشا راکٹ داغے۔ دو راکٹ مسجد الکامل پرجا لگے جس کے نتیجے میں مسجد ملبے کا ڈھیر بن گئی۔

Advertisement

حوثی ملیشیا کی طرف سے منظر کالونی میں شدید بمباری کا سلسلہ جاری جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا نے منظر کالونی کی القاسی مسجد پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں مسجد کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔

یمن کی جوائنٹ فورس کے شعبہ اطلاعات کے مطابق یمنی شہریوں‌نے منظر کالونی میں مسجد پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مقدس مقامات کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی مسلسل گولہ باری کے نتیجے میں منظر کالونی کی بیشتر آبادی نقل مکانی کرچکی ہے اور وہاں صرف 80 کے قریب افراد باقی رہ گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں