بچوں کے ہاتھوں میں مہلک ہتھیار دینے کا خوفناک انجام
عراق میں 8 سالہ بچے نے گولی مار کر ماں کو قتل اور باپ کو زخمی کردیا
عراق میں ایک 8 سالہ بچے نے غلطی سے پستول سے گولی چلا کر اپنی ماں کو ہلاک اور والد کو زخمی کر دیا۔ یہ واقعہ عراق کے صوبہ کردستان کی دھوک گورنری میں دیرین گاوں میں پیش آیا۔
ذرائع ابلاغ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایک بچہ اپنے والد کی پستول کے ساتھ کھیل رہا تھا۔ اس نے کھیل کھیل ہی میں اپنے والدین پر گولی چلا دی۔ ایک گولی اس کی ماں کی آنکھ کے اندر سے پار ہوگئی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئی۔
بردرش پولیس کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر سعدی برزندی نے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتے کی شام مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے پیش آیا۔
مقتول خاتون کی عمر 28 سال جب کہ بچے کے زخمی والد کو دھوک کےایک اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔