.

کرونا وائرس کے سبب دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد و رفت غیر معمولی طور پر متاثر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا کے سبب 2020ء میں مسافروں کی آمد و رفت میں غیر معمولی طور پر 70% تک کی کمی واقع ہوئی۔

ہوائی اڈے کی آپریٹر کمپنی Dubai Aiports کے مطابق گذشتہ برس کرونا کی وبا کے سبب سفر کے سیکٹر میں تعطل کے باعث دبئی کے ہوائی اڈے پر مسافروں کی تعداد کم ہو کر 2.59 کروڑ رہی۔

کمپنی نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ 2020ء میں دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازوں کی تعداد 183993 رہی۔ یہ 2019ء کے مقابلے میں 51.4% کم ہے۔ اسی طرح ہوائی اڈے نے گذشتہ برس 19 لاکھ ٹن کارگو سنبھالا۔ یہ سالانہ بنیاد پر 23.2 % کی کمی ہے۔

بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی کونسل کے مطابق 2019ء میں دبئی بین الاقوامی ہوائی اڈہ دنیا کا چوتھا مصروف ترین ہوائی اڈہ تھا۔

تاہم گذشتہ برس 2.59 کروڑ مسافروں کے ساتھ دبئی مسافروں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کے پہلے 20 ہوائی اڈوں میں بھی شامل نہ ہو سکا۔

سال 2020ء میں لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ اور پیرس کے شارل ڈیگل ایئرپورٹ پر مسافروں کی مجموعی تعداد بالترتیب 2.21 کروڑ اور 2.23 کروڑ رہی۔