اربیل میں راکٹ حملوں میں غیرملکی کانٹریکٹر ہلاک، امریکی فوجی سمیت چھ زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراق میں متعین اتحادی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ شب صوبہ کردستان کے دارالحکومت اربیل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور اس کے اطراف میں ہونے والے راکٹ حملوں میں ایک غیر ملکی کانٹریکٹر ہلاک اور ایک امریکی فوجی سمیت کم سے کم 6 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے 5 عام شہری بتائے جاتے ہیں۔ راکٹ حملوں‌ کے بعد اربیل ہوائی اڈے کو پروازوں کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے راکٹ حملوں کی فوری تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

منگل کی صبح 'العربیہ' کے نامہ نگار کے بتایا کہ کردستان سیکیورٹی فورسز نے ایک ٹرک قبضے میں لیا ہے جسے مبینہ طور پر راکٹ داغنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ نامہ نگار کے مطابق مسلح افراد کی طرف سے چار کاتیوشا راکٹ داغے گئے جو اربیل تک نہیں پہنچ سکے۔

Advertisement

دوسری جانب عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے عراق کے صوبہ کردستان میں ہونے والے راکٹ حملوں کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی قائم کرنے اور اربیل ہوائی اڈے پر راکٹ باری کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

العربیہ چینل کے نامہ نگار کے مطابق سوموار اور منگل کی درمیانی شب کردستان کے دارالحکومت اربیل میں متعدد راکٹ داغے گئے۔ کچھ راکٹ اربیل ہوائی اڈے پر گرے جسے بعد امریکی ہیلی کاپٹروں کو ہوائی اڈے کے اطراف میں پرواز کرتے دیکھا گیا ہے۔

کردستان کی البشمرکہ فوعرسز کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ اربیل بین الاقوامی ہوائی اڈے پرکم سے کم تین راکٹ گرے جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

کردستان کی وزارت داخلہ کے مطابق رات کو مقامی وقت کے مطابق ساڑھے نو بجے اربیل کی طرف راکٹ داغے گئے۔ ان راکٹ حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے تاہم اس کی مزید تفصیل سامنے نہیں آئی۔

کرد سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں کم سے کم تین مارٹر گولے بھی شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ تین مارٹر گولوں کے علاوہ دوسرے سب راکٹ تھے۔

خبر رساں ادارے 'رائیٹرز' کے مطابق اربیل ہوائی اڈے کے قریب گرنے والے راکٹوں کے نتیجے میں چند منٹ تک آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ راکٹ حملوں کے بعد مسافروں کی سلامتی کے پیش نظر عارضی طور پر ہوائی اڈے سے پروازیں روک دی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں