عراق حج کمیشن کی حجاج کو "یکجا" کرنے کے حوالے سے ایران کے ساتھ بات چیت کی تردید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراق میں حج و عمرہ کمیشن کے سرکاری ترجمان حسن فہد الکنانی نے ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے پیر کے روز نشر کی گئی خبر کی تردید کی ہے۔ ایرانی ایجنسی کے مطابق آئندہ حج سیزن کے لیے دونوں ملکوں کے "حجاج کو یکجا" کرنے کے حوالے سے عراق کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

عربی نیوز ویب سائٹ "الشرق" سے گفتگو کرتے ہوئے الکنانی نے کہا کہ "یہ خبر بے بنیاد ہے۔ حجاج کو یکجا کرنے جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔ عراقی کمیٹی سعودی عرب کے ساتھ براہ راست سمجھوتوں پر عمل پیرا ہے"۔

Advertisement

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی "اِرنا" نے دعوی کیا تھا کہ ایران اور عراق نے کرونا وائرس کی روشنی میں آئندہ حج سیزن کی تیاری کے معاملات پر بحث کی ہے۔ یہ بات چیت ایک ورچوئل کانفرنس کے دوران ہوئی۔

ایرانی ایجنسی کے مطابق ایرانی حج و عمرہ کمیٹی کے سربراہ علی رضا رشیدان اور عراق میں حج و عمرہ کے اعلی کمیشن کے سربراہ شیخ سامی المسعودی نے اس نوعیت کی ملاقاتوں کو "حجاج کے یکجا کرنے کے واسطے" انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں